لاہور(نیوز ڈیسک ڈیسک )سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں توسیع کیوں نہیں کر رہی ؟سب کچھ کا پتہ چل گیا ۔ذرائع کے مطابق سندھ حکومت دراصل کرپشن میں ملوث سیاسی شخصیات کو بچانے کا بندوبست کررہی ہے۔نجی ٹی وی چینل کے پرگروام ” آن دی فرنٹ “ میں میزبان کامران شاہد نے سندھ حکومت کی طرف سے اسمبلی میں رینجرز کے متعلق قرار داد کا مبینہ مسودہ دکھاتے ہوئے بتایا سندھ حکومت نے قرار داد میں چار شرائط لگائی گئی ہیں اور وفاق سے سفارش کی جائی گی کہ رینجرز سیاسی شخصیات،سرکاری دفاتر،افسران اور فلاحی اداروں کےخلاف براہ راست کارروائی نہیں کرسکے گی۔ان تمام شخصیات،اداروں کےخلاف کارروائی کرنے کیلئے رینجرز حکام کو وزیر اعلیٰ سے اجازت لینا ہوگی۔ان شرائط کی بنا پر سندھ حکومت رینجرز کو خصوصی اختیارات دینے میں توسیع پر رضامند ہے