کراچی(نیوز ڈیسک) وزیراعلی سندھ و دیگر افسران کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ آئی جی سندھ نے ایک بار پھر معافی نامہ جمع کروادیا۔ ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم موجودگی پر عدالت کا اظہار برہمی۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل سندھ کی عدم موجودگی کی وجہ سے عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔ توہین عدالت کیس کی سماعت 22 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے حکومت کو نوٹس جاری کر دیا –