نئی دہلی(آئی این پی ) بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں دوریاں ترقی کی راہ میں حائل تھیں،بھارتی حکومت پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کی کوشش رہی ہے، پاکستان کے ساتھ باہمی جامع مذاکرات سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے یہ دونوں ممالک کے رہنماو¿ں اور عوام کی خواہش بھی ہے ’بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو خطے میں امن اور ترقی کی نئی شروعات کے طور پر دیکھتا ہے،پاکستان اوربھارت امن وامان، سیکیورٹی اور جموں کشمیرسمیت تمام معاملات پر جامع مذاکرات میں مصروف ہیں ، بھارتی وزےر خارجہ کی دورہ پاکستان سے متعلق راجےہ سبھا (ایوان بالا) میں بریفنگ کے دوران شدےد ہنگامہ آرائی ،ایوان مچھلی بازار بن گیا اور اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی۔پےر کو بھارتی مےڈےاکے مطابق وزیرخارجہ سشما سوراج نے دورہ پاکستان سے متعلق ایوان کواعتماد میں لینے کے لئے بریفنگ شروع ہی کی تھی کہ اپوزیشن نے حکومت مخالف نعرے بازی شروع کردی تاہم شدید نعروں کی گونج کے باوجود سشما سوراج نے اپنا خطاب جاری رکھا اورکہا کہ پاکستان اوربھارت امن وامان، سیکیورٹی اور جموں کشمیرسمیت تمام معاملات پر جامع مذاکرات میں مصروف ہیں جب کہ بھارت نے پاکستانی حکام کے سامنے ممبئی حملوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور درخواست کی کہ مقدمے کا ٹرائل تیزکیا جائے۔بھارتی وزیرخارجہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ پیرس میں وزیراعظم نریندرمودی اورپاکستانی ہم منصب نوازشریف کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماو¿ں نے دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے سازگار ماحول پیدا کرنے پربات کی جس کے بعد دونوں ممالک کے قومی سلامتی کے مشیروں نے بنکاک میں ملاقات کی۔بھارتی وزےر خارجہ نے کہاکہ بھارت کی حکومت پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات بنانے کی کوشش رہی ہے۔‘وزیر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ باہمی جامع مذاکرات سے اچھے نتائج برآمد ہوں گے اور یہ دونوں ممالک کے رہنماو¿ں اور عوام کی خواہش بھی ہے۔اس کے علاوہ انھوں نے بھارت اور پاکستان کے درمیان حائل ہونے والے مسئلے کا بھی ذکر کیا۔بھارتی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ’بھارت پاکستان کے ساتھ مذاکرات کو خطے میں امن اور ترقی کی نئی شروعات کے طور پر دیکھتا ہے۔’حکومت ملکی سلامتی کے ساتھ پاکستان سمیت اپنے تمام پڑوسیوں کے ساتھ پرامن ماحول کے فروغ اور تعاون کے رشتے کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہے۔‘ان کہنا تھا کہ ’بھارت اور پاکستان کے تعلقات میں دوریاں خطے میں امن اور ترقی کی راہ میں حائل تھیں۔ سشما سوراج ایوان سے خطاب کرہی رہیں تھی کہ اپوزیشن کی جانب سے شدید نعرے بازی اور ہنگامہ آرائی کے بعد اجلاس تھوڑی دیر کے لئے ملتوی کردیا گیا۔