مقبوضہ بیت المقدس(آئی این پی) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے بھی امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں کے بارے میں بیان کی مذمت کر دی ۔ہفتہ کو غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکومت مسلمانوں سمیت تمام مذاہب کے ماننے والوں کا احترام کرتی ہے، مسلمانوں سے متعلق ڈونلڈ ٹرمپ کا بیان قابل مذمت ہے۔