اتوار‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

مری معاہدہ پر عملداری میں ثابت قدمی پاکستانی سیاست میں غیرمعمولی بات

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)مری معاہدہ شریفانہ معاہدہ ثابت ہوا ہے کیونکہ اس پر دستخط کرنے والے مذہبی طور پر اسکی عملداری پر ثابت قدم رہے جو کہ پاکستانی سیاست میں غیرمعمولی بات ہے۔ ایک جماعت سے وابستہ وزیر اعلی کی دوسری سیاسی قوت کے وزیر اعلی سےآسان تبدیلی کبھی نہیں دیکھی گئی۔ جبکہ دوسری طرف ایسے ٹاپ سیاستدان بھی ہیں جو یہ کہتے رہے کہ معاہدے کونسے قرآن اور حدیث ہوتے ہیں۔ 2013میں بلوچستان کی خطرناک صورت حال کے تناظر میں وزیر اعظم نواز شریف نے سیاسی فہم و فراست کا مظاہرہ کرتے ہوئے وزارت اعلی کا عہدہ نیشنل پارٹی کو آدھی مدت کے لئے دے دیا اور معاہد ہ کیا گیا کہ بقیہ مدت کے لئے ن لیگ کا نامزد کردہ وزیر اعلی ہوگا۔ ن لیگ پارلیمانی انتخابات میں بڑی پارٹی ابھر کر سامنے آئی اور روایات کے مطابق حکومت بنانا اس کا جمہوری حق تھا۔ نیشنل پارٹی کے وزیر اعلی عبدالمالک بلوچ نے معاہدہ کے مطابق فوری طور پر عہدہ خالی کردیا۔ معاہد ہ میں ن لیگ، نیشنل پارٹی اور محمود خان اچکزئی کی پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کا الائنس سامنے آیا۔ الائنس میں عددی اعتبار سے نیشنل پارٹی تیسری قوت جبکہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کی دوسری پوزیشن تھی۔ پختونخواہ ملی پارٹی محمود اچکزئی کے بھائی کی بطور گورنر بلوچستان کی تعیناتی پر مطمئین تھی۔ ڈاکٹر مالک جو کہ خود ایک قوم پرست ہیں کی نامزدگی جو کہ ناراض بلوچ عناصر کے لئے ایک مثبت پیغام دینا وقت کی ضرورت تھا



کالم



سراجیو۔۔خواب ناک شہر


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…