منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکی فوج میں کتنے ہزارمسلمان فوجی ہیں ،تہلکہ خیزرپورٹ

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن (نیوز ڈیسک) اسلام اور مسلمانوں کے بارے میں غلط فہمیاں اور افواہیں پھیلانے کے باوجود ”دامن اسلام “میں پناہ لینے والوں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ پیرس میں دہشت گردوں کے حملوں اور کیلیفورنیا میں اندھادھند فائرنگ میں 14 امریکیوں کی ہلاکت کے بعد امریکہ میں ہی کچھ عناصر امریکی مسلمانوں کے بارے میں متعصب اور نسل پرستانہ خیالات کا اظہار کررہے ہیں۔ ان میں امریکی صدارت پر فائز ہونے کے خواہاں اور ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار ”ڈونالڈ ٹرمپ “بھی شامل ہیں ، لیکن اسلام اور مسلمانوںکو ہدف تنقید کا نشانہ بنانے والوں کو علم نہیں کہ امریکی مسلمان زندگی کے ہر شعبہ میں اہم رول ادا کررہے ہیں۔ حال ہی میں پینٹاگان (امریکی محکمہ دفاع) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں موجود مسلمانوں نے نہ صرف امریکہ کے تحفظ میں اہم رول ادا کیا ہے اور کررہے ہیں بلکہ جنگ زدہ ملکوں میں امریکی سپاہیوں کی حیثیت سے اہم خدمات سرانجام رہے ہیں۔ مسلمانوں نے امریکہ کی تمام جنگوں بشمول خانہ جنگی، پہلی جنگ عظیم، دوسری جنگ عظیم اور ویتنام جنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ حالیہ عرصہ کے دوران مسلم امریکی سپاہیوں نے خلیجی جنگ، عراق جنگ اور افغانستان جنگ میں خدمات انجام دیں، جہاں تک امریکی فوج کی تعداد کا سوال ہے فی الوقت اس میں تقریباً 2.2 ملین سرگرم فرائض دینے والے اور ”ریزرو “سپاہی شامل ہیں جن میں سے 5896 نے خود کی مسلمان کی حیثیت سے شناخت کی ہے۔ ”اے بی سی نیوز “کے مطابق بری فوج میں خدمات سرانجام دینے والے مسلمان فوجیوں کی تعداد 3550 ہے۔ بحریہ میں ان کی تعداد 1036، فضائیہ میں 765 اور خصوصی افواج میں 545 مسلمان عہدہ دار اپنی نمایاں خدمات کے ذریعہ ملک کی خدمت کررہے ہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس کے مطابق جملہ 1,313,940 سرگرم ڈیوٹی انجام دینے والے اور 826,106 گارڈ و ریزرو ارکان میں سے 5896 نے خود کو مسلمان بتایا ہے۔ ڈپارٹمنٹ آف ڈیفنس سروسز، ممبرز کو اپنی مذہبی شناخت ظاہر کرنے کا موقع اس لئے بھی فراہم کرتا ہے تاکہ موت کی صورت میں ان کی تجہیز و تکفین کا انتظام کیا جاسکے۔ یہ بات بھی اہم ہے کہ 2.2 ملین امریکی سپاہیوں میں سے 4 لاکھ سپاہی ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنے مذہب یا عقیدہ کا اعلان نہیں کیا۔ ہوسکتا ہے کہ امریکی فوج میں مسلمانوں کی تعداد اس سے بھی کہیں زیادہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…