ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

عمرا ن خان کادورہ بھارت ،ایازصادق نے وہ کہہ دیاکہ تحریک انصاف آگ بگولہ ہوگئی

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

لاہور(نیوزڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عمرا ن خان کو بھارت میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کل جن کے کانوں میں باتیں کرتے رہیں وہی رہتے ‘عمران خان پہلے مجھ سے الیکشن تو جیت لیں پھر وزیر اعظم بننے کی باتیں کر یں ‘تحر یک انصاف اور انکی دھر نہ سیاست کا کوئی مستقبل نہیں ‘میں نے ہمیشہ بطور سپیکر غیر جانبداری کا مظاہر ہ کیا ہے جن کو میری غیر جانبداری پر شک ہیں ان کے بارے میں کیا کہہ سکتا ہوں ؟بلدیاتی انتخابات میں (ن) لیگ کے حق میں عوام کا فیصلہ حکومت کی پا لیسوں پر اعتماد کا اظہار ہے ۔ہفتہ کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ تحر یک انصاف کو ہرو قت دھاندلی کا شور مچانے کی عادت پڑ چکی ہے اور اب ضمنی انتخابات میں شکست کے باوجود تحر یک انصاف دھاندلی کا شور مچا رہی ہے لیکن اگر الیکشن کمیشن نے اب تحر یک انصاف کے دھاندلی کے الزامات کا نوٹس نہ لیا تو میں انکی کلاس ضرور لوں گا ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان اور تحر یک انصاف کو ایک بات سمجھ لینی چاہیے کہ عوام تحر یک انصاف کی سیاست کو مستر دکر چکی ہے اور عوام (ن) لیگ کی پا لیسوں پر مکمل اعتماد کا اظہارکرتے ہیں اور بلدیاتی انتخابات میں بھی عوام نے (ن) لیگ کی پالیسوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں سردار ایاز صادق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ قومی اسمبلی میں حکومتی اور اپوزیشن کے اراکین کا برابر سمجھا ہے اور کسی قسم کی بھی جانبداری کا مظاہر ہ نہیں کیا لیکن اگر تحر یک انصاف سمیت کسی رکن کو میری غیر جانبداری پر شک ہیں تو میں انکے بارے میں کیا کر سکتا ہوں ؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…