منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مودی ،عمران ملاقات بھارت اورتحریک انصاف میں نیاتنازع شروع

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

نئی دہلی (نیوزڈیسک) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی ملاقات ہوئی ہے جس کے حوالے سے تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ ملاقات بھارتی وزیراعظم کی خواہش اور دعوت پر ہوئی جبکہ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ عمران خان کی درخواست پر بھارتی وزیراعظم نے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت تعلقات کی بحالی اور نواز شریف، نریندر مودی ملاقات کا حامی ہوں، نریندر مودی سے ملاقات مثبت رہی۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مودی سے کرکٹ سیریز کرانے کی بات کی اور کہا جو چیز بھی تعلقات بہتر کرے وہ کرنی چاہئے۔ پاکستان بھارت کرکٹ سیریز کی بات پر مودی جی نے بڑی سی مسکراہٹ دی مودی کی مسکراہٹ کو مثبت لے رہا ہوں۔ پوری زندگی دشمنی تو نہیں چل سکتی۔ نریندر مودی کی مسکراہٹ کے معنی نہیں بتا سکتا کہ ہاں تھی یا ناں، میں اسے ہاں سمجھتا ہوں، دونوں ممالک کے عوام میں رابطوں کیلئے کرکٹ مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔ ایک سوال پر عمران نے کہا کہ مجھے سیاست بطور کیریئر اپنانا ہو تو خود کو گولی مار دوں گا گھر گھر جا کر ووٹ مانگنا عام آدمی کا کام نہیں۔ وزیراعظم بنے بغیر مجھے اللہ نے اپنے ملک میں بہت عزت دی۔ پاکستان میں بہت سے وزیراعظم آئے اور چلے گئے اگر وزیراعظم بنتے ہیں تو کچھ کرکے بھی دکھانا چاہئے۔ معاشرے میں ظلم ہو رہا ہے تو اسے روکنا سب کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان میں جمہوریت کا مستقبل روشن ہے۔ عمران خان نے نریندر مودی کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ عمران خان بھارتی اخبار کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کیلئے بھارت گئے ہیں۔ ترجمان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ ملاقات بھارتی وزیراعظم کی دعوت پر ہوئی۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دونوں رہنمائوں کے درمیان ملاقات مثبت رہی۔ عمران نے کہا کہ پاکستانی عوام نے طے کر لیا ملک میں جمہوریت کے سوا کوئی نظام نہیں چلے گا۔ وزیراعظم کی کرسی میرا مقصد نہیں بلکہ وزیراعظم بن کر عوام کیلئے کچھ کرنا ہے۔ انہوں نے کرکٹ پر گفتگو کرتے کہا کہ جاوید میانداد آخری گیند تک مقابلہ کرتے تھے جاوید میانداد کی بہت بڑی خوبی تھی کہ دبائو میں اچھا کھیلتے تھے۔ کرکٹ کیریئر میں ویوین رچرڈ سے اچھا بیٹسمین اور مائیکل ہولڈنگ سے اچھا بولر نہیں دیکھا، میں ڈپلومیٹ سیاستدان نہیں۔ نواز شریف کو مودی سے خفیہ ملاقات کی ضرورت نہیں تھی جنگوں سے کبھی مسائل حل نہیں ہوتے پاکستان بھارت تجارت متاثر نہ ہونے دینے کا عزم ہونا چاہئے۔ پاکستان بھارت تجارت شروع ہو جائے تو غربت ختم ہو جائے۔ پاکستان میں فوج کے اقتدار میں آنے کا کوئی خطرہ نہیں۔ میڈیا اور عدلیہ آزاد ہے لیکن الیکشن کمشن آزاد نہیں۔ پرویز مشرف نے ایمرجنسی لگائی تو میں نے مخالفت کی واحد سیاستدان تھا جو گرفتار کیا گیا۔ تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں سانحہ پشاور کے بعد تمام سیاسی جماعتوں نے نیشنل ایکشن پلان بنایا۔ دہشت گردی میں خاطر خواہ کمی کے باعث جنرل راحیل شریف کی مقبولیت بڑھی، برصغیر کا مستقبل امن سے وابستہ ہے۔ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے۔ کشمیر بنیادی مسئلہ ہے اس کا حل ضروری ہے کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر دیرپا امن حاصل نہیں ہو سکتا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…