اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز کو متنازع بنایا جا رہا ہے . اور مجھے اطلاع ہے کہ یہ سب کچھ کسی ایک شخص کے لیے کیا جا رہا ہے. چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ رینجرز پر منفی یلغار کی جا رہی ہے لیکن ہم رینجرز کو اس یلغار میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔چئیر مین نیب پر بھی تنقید کی جا رہی ہے لیکن چئیر مین نیب کو ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے اتفاق رائے سے عہدے پر تعین کیا گیا ہے۔ پانچ سال تک نیب میں پیپلز پارٹی کی مرضی کے لوگوں کو تعین کیا جاتا رہا ہے ، نیب چئیر مین کا سارا بوجھ وفاقی حکومت پرنہیں ڈالا جا سکتا ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ صرف بیانات نہیں اب ثبوتوں کے ساتھ بات کروں گا۔ اگر الزامات عائد ہوتے رہے تو قوم کے سامنے ڈاکٹر عاصم کا ویڈیو بیان منظر عام پر لاﺅں گا اور ضرورت پڑنے پر جے آئی ٹی رپورٹ بھی پیش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب سے آخری میٹنگ 2013میں ہوئی جس میں انہوں نے آپریشن جاری رکھنے کی حمایت کی ۔ رینجرز بول نہیں سکتے کیونکہ وہ پروفیشنل ہیں لیکن اگر وہ بولنے پر آئے تو پوری قوم ان کے ساتھ بولے گی۔ رینجرز کو بد نام کرنے کے لیے ون وے ٹریفک چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے رینجرز کا معاملہ سندھ اسمبلی میں نہیں لے جایا گیا تو اب کیوں لے جایا جا رہا ہے. تحفظات مل بیٹھ کر حل ہو سکتے ہیں . وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی پر تمام معاملات ان کے سامنے رکھوں گا. آئین اور قانون کے تحت حکومت کے پاس بہت سے آپشن ہیں. انہوں نے سندھ کی صوبائی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ آپ ہوش کے ناخن لیں. ایک شخص کے لیے کراچی آپریشن یا رینجرز کے معاملے کو متنازع نہ بنایا جائے
ڈاکٹرعاصم نئی مصیبت میں گرفتار،چوہدری نثارکے اعلان نے ساراکھیل ہی الٹ دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ابھیشیک شرما نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)
-
ناناپاٹیکر کی موت کی وجہ کیا بنی؟ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آگئے
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانی مسافروں کے لیے اہم اعلان
-
چڑیا گھر میں ٹائیگر کے پنجرے میں داخل ہونے والا شخص ہلاک، انتظامیہ کا ٹائیگر کو زندہ رکھنے کا فیصلہ
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
زلزلے کے جھٹکے
-
نانا پاٹیکر کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
لاہور: رشتہ ٹوٹنے کے رنج میں سابق منگیتر کی لڑکی سے زیادتی
-
معروف اینکر اقرار الحسن کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا
-
سیاسی جماعت کا استحکام پاکستان پارٹی میں ضم ہونے کا اعلان
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
حکومت نے پیٹرول سستا، ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
وزیراعظم کا چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری افراد کیلئےبڑا اعلان



















































