جمعہ‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایٹمی دھمکی کے بعد روسی صدر نے ایک اور بڑی دھمکی دیدی

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

ماسکو(نیوز ڈیسک) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روسی فوج کے راستے میں کسی بھی رکاوٹ کو ختم کر دیں گے، انہوں نے کہا کہ شام میں روسی فوج کے راستے میں جو بھی آئے گا، اسے نیست و نابود کر دینگے۔ برطانوی اخبار گارڈین کے مطابق روسی صدر ولادی میر پیو ٹن نے ماسکو میں ڈیفنس میٹنگ کے دوران یہ بات کہی ہے۔ولادی میر پیوٹن نے ترکی کی جانب سے روسی جنگی طیارہ گرائے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ شام میں موجود جہادی ہمارے لئے بڑا خطرہ ہیں تاہم ہماری آرمی یا انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی گروپ کو تباہ کر دیا جائے گا۔ میں روسی آرمی کو اس کے لئے حکم دیتا ہوں۔ روسی صدر نے کہا کہ روسی فوج کی جانب سے شامی افواج کو تعاون فراہم کرنے سے زمینی صورتحال تبدیل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ روسی فوج شام میں دہشتگردوں کے خلاف لڑنے والے شامی فوجیوں کو فضائی مدد بھی فراہم کر رہی ہے۔ یاد رہے کہ روسی طیارہ گرانے پر ترکی اور روس کے درمیان کشیدگی چلی آ رہی ہے اسی دوران عراق کے ساتھ بھی تنازعہ پیدا ہو گیا ہے، جس سے خطے میں بڑی جنگ کا شدید خطرہ لا حق ہو چکاہے۔عراقی وزیراعظم نے ترکی کو عراق سے اپنے افواج نکالنے کے لیے ڈیڈلائن دے رکھی تھی جو گذشتہ روز ختم ہو گئی جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے عراق سے اپنی فوج نکالنے سے صاف انکار کر دیا ہے –

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…