منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

پراپیگنڈے کو ہٹانے میں ناکامی پرٹوئٹر پر 33 ہزار پاﺅنڈ کا جرمانہ

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

انقرہ(آئی اےن پی )ترکی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’دہشت گردوں کے پراپیگنڈے‘ کو ہٹانے میں ناکامی پر 33 ہزار برطانوی پاﺅنڈکا جرمانہ کردےا گےا ۔غےر ملکی مےڈےا کے مطابق ترکی میں حکام کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’دہشت گردوں کے پراپیگنڈے‘ کو ہٹانے میں ناکامی پر 33 ہزار برطانوی پاﺅنڈکا جرمانہ کیا گیا ہے۔یہ پہلا موقع ہے کہ ٹوئٹر پر اس طرح کا جرمایہ عائد کیا گیا ہے۔حکام کی جانب سے مذکورہ مواد کے بارے میں تفصیلات نہیں بتائی گئیں ۔ٹوئٹر نے اس حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔ایسا پہلی بار نہیں ہوا کہ سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ کے ترک حکام کے ساتھ مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ترکی میں رواں سال اپریل میں عوام کو ایک پراسیکیوٹر کو مسلح افراد کی جانب سے یرغمال بنائے جانے کی تصویر شیئر کرنے پر پابندی عائد کرنے کے ایک عدالتی حکم کے بعد ملک میں فیس بک اور ٹوئٹر دونوں کو بلاک کر دیا گیا تھا۔جبکہ گذشتہ برس مارچ میں بھی ملک میں سماجی رابطے کی اس ویب سائٹ پر پابندی عائد کرنے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔ مقامی انتخابات سے قبل اس وقت کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان کی سیاسی جماعت کے بارے میں الزامات کی اس ویب سائٹ پر اشاعت کے بعد انھوں نے ‘ٹوئٹر کو ختم‘ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…