کراچی/دبئی (آئی این پی) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے رینجرز اختیارات میں توسیع دینے کے حوالے سے وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ہدایت کی کہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر رینجرز اختیارات پر فیصلہ نہ کیا جائے۔ ہفتہ کو پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں رینجرز اختیارات میں توسیع کے معاملے پر پارٹی کے سینئر رہنماﺅں سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے مشاورت کی اور سابق وزیر داخلہ رحمن ملک کو دبئی طلب کرلیا۔ آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت کی کہ اسمبلی کی منظوری کے بغیر رینجرز اختیارات پر فیصلہ نہ کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق سینئر رہنماﺅں نے زرداری کو رینجرز اختیارات میں توسیع دینے کا مشورہ دیا جس پر شریک چیئرمین نے وفاقی حکومت کے ممکنہ اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ رابطے میں وفاق کے ممکنہ ردعمل اور اقدام پر جوابی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سابق صدر نے ڈاکٹر عاصم حسین کی نیب حوالگی پر بھی شدید اعتراض کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں کراچی اور سندھ کے دیگر شہروں میں میئر شپ و دیگر عہدوں پر بھی مشاورت کی گئی۔
رینجرز کو اختیارات،زرداری نے دھماکہ خیز حکم جاری کردیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































