اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

اکشے کمار کی رنگین مزاجی کی چند جھلکیاں

datetime 12  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(نیوز ڈیسک)بولی ووڈ انڈسٹری میں تینوں خانز کے برابر جگہ بنانے کیلئے جدوجہد میں مصروف اداکار اکشے کمار نجی زندگی میں کافی رنگین مزاج واقع ہوئے ہیں۔آج ہم آپکے ساتھ پلے بوائے کے نام سے مشہوراکشے کمار کی نجی زندگی کی رنگینیوں کی ایک جھلک شیئر کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سب سے پہلے سابق ماڈل و اداکارہ بوجا بترا کے عشق میں گرفتار ہوئے۔ اداکار پوجا کے ساتھ فنی سفر کے آغاز قبل عہد و پیمان کر چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کی پوجا کے ساتھ محبت کی ایک بڑی وجہ انکا ماڈل ہونا تھا۔ اکشے کمار کو بولی ووڈ شخصیات کے ساتھ متعارف کرانے اصل سہرا پوجا بترا کے سر ہی بندھتا ہے۔ اداکار بولی ووڈ میں جگہ بناتے ہی پوجا سے آنکھیں پھیر کر ساتھی اداکارہ عائشہ جھلکا کی طرف متوجہ ہو گئے۔اداکارہ عائشہ جھلکا نے اکشے کمار کے ساتھ انکے کیریئر کی سپر ہٹ فلم کھلاڑی میں مرکزی کردار ادا کیا تھا۔عائشہ جھلکا کہ ساتھ محبت کے رشتے میں بندھے ہونے کے باوجود اکشے کمار بولی ووڈ حسینہ روینا ٹینڈن کی زلفوں کے اسیر ہو گئے۔دونوں اداکار 1994ءمیں نمائش کیلئے پیش کی جانے والی فلم مہرا کی شوٹنگ کے دوران ایک دوسرے کے قریب آئے۔ 90کی دھائی کی میڈیا رپورٹس کے مطابق کہا گیا تھا کہ دونوں اداکار خ?فیہ شادی کے بندھن میں بھی بند چکے ہیں۔ تاہم بعد ازاں روینا ٹینڈن نے 1999ء میں سٹار ڈسٹ کو انٹرویو میں بتایا کہ اکشے کمار نے ان سے شادی کا وعدہ کیا تھا۔ اداکارہ نے بتایا کہ وہ ان کے علاوہ دو اور لڑکیوں کے ساتھ بھی ایسا ہی وعدہ کر چکے ہیں لہٰذا وہ علانیہ طور پر اداکار کے ساتھ اپنا رشتہ ختم کر رہی ہیں۔اداکار کی زندگی کا سب سے چونکا دینے والا عشق اداکارہ ریکھا کے ساتھ تھا۔ رپورٹ کے مطابق اکشے کمار کھلاڑی سیر یز کی دوسری فلم ”کھلاڑیوں کے کھلاڑی “ کی شوٹنگ کے دوران سینئر اداکارہ ریکھا کے عشق میں مبتلا ہو ئے۔ علاوہ ازیں ریکھا کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ اکشے کمار کے عشق میں پاگل پن کی حد تک سنجیدہ تھیں۔ریکھا کے بعد اداکار کو ساتھی اداکارہ شلپا شیٹی کے ساتھ عشق ہو گیا۔ تاہم شلپا شیٹی کو جلد احساس ہو گیا کہ اکشے کمار ایک وقت میں ایک سے ذیادہ عشق کرنے کے عادی ہیں لہٰذا وہ پیچھے ہٹ گئیں۔اکشے کمار ظاہری طور پر آخر کار رنگین مزاجی کوترک کر کے2001ء میں اداکارہ ٹونکل کھنہ کے ساتھ محبت کے بعد ازدواجی رشتے میں منسلک ہو گئے۔تاہم شادی کے بعد بھی اکشے اپنی عاشقانہ فطرت سے پیچھا نا چھڑا سکے اور اداکارہ پریانکا چوپڑا کی محبت میں گرفتا ہو گئے۔ واضح رہے اکشے کمار اور پریانکا چوپڑا ”اعتراض“، ”مجھ سے شادی کرو گی“، ”انداز“ اور ”وقت “ جیسی فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھا چکے۔



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…