اسلام آباد (آن لائن) نادرا نے 400 ملازمین کو فارغ کرنے کی تیاری کر لی ہے ۔ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں نوکریاں حاصل کرنے والے ملازمین کی چھٹی کرائی جا رہی ہے ۔ نادرا حکام کے مطابق ملازمین کو کنٹریکٹ ختم ہونے پر فارغ کیا جا رہا ہے کیونکہ نادرا کے پاس تنخواہیں دینے کے لئے بجٹ میں کمی کا سامنا ہے ۔ ملازمین کی اچانک برطرفی کے فیصلے سے 400 گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہونے کا امکان ۔ برطرف ہونے والے نادرا ملازمین کا کہنا تھا کہ نادرا کا یہ فیصلہ سروس سٹرکچر کی خلاف ورزی ہے نادرا سروس ریگولیشن 2002 کے مطابق ملازمین کی پروموشن ، ٹرانسفرز اور فارغ کرنے جیسے واضح نظام نہ ہونے کی وجہ سے ملازمین سے غیر قانونی سلوک کیا جا رہا ہے ۔ نادرا میں 16000 ملازمین میں سے 25 ڈائریکٹر جنرل ہیں اور 100 سے زیادہ ڈائریکٹرز کو غیر قانونی کے ذریعے بڑے عہدوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سال 2008 میں 12 افراد کو ڈائریکٹ انیسویں سکیل میں بھرتی کیا گیا اور ڈائریکٹر تعینات کیا گیا ہے نادرا نے کافی ملازمین کو غیر قانونی طریقے سے پروموشن دی گئی ہیں جن میں احتشام شاہد اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے عہدے پر بھرتی کیا گیا مگر 9 سال کے محدود عرصے میں تین پروموشن دے کر 20 گریڈ کے عہدے پر فائز کر دیا گیا ہے ۔اسی طرح موجود ڈی جی آپریشن و ٹیکنیکل آفیسر ذوالفقار علی کو سال 2002 میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر بھرتی کیا گیا اور اب وہ 20 گریڈ میں ترقی دے دی گئی ہے اس طرح کافی آفیسران کو غیر قانونی طریقے سے ترقیاں دی گئی ہیں اور چھوٹے اسکیل کے ملازمین کو نادرا سے فارغ کیا جا رہا ہے جو کہ متاثرین ملازمین کے ساتھ ظلم ہے ۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
پیپلزپارٹی نے 10 رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیا
-
جشنِ میلاد النبی ﷺ کے موقع پر تین روزہ تعطیلات کا اعلان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کا اعلان کردیا
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
سعودی عرب میں حکومتی سطح پر بڑی تبدیلی، شاہ سلمان نے 3 شاہی فرمان جاری کردیئے
-
ربیع الاول کے چاند سے متعلق اعلان ہوگیا
-
رخصتی گھر سے کریں گے، والد نے پسند کی شادی کرنے والی بیٹی کو گھر لے جا کر مار دیا
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی
-
کونسی غذاؤں کے زیادہ استعمال سے مثانے کے کینسر کا خطرہ بڑھتا ہے؟ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت گر گئی



















































