ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں بلدیاتی انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کر رہی ہیں جب کہ انتخابات میں 978 خواتین اور 5 ہزار 938 مرد امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں 2100 میونسپل کونسل کی نشستوں کے لیے آج ووٹ ڈالے جا رہے ہیں اورملک کی تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گی۔ حکام کے مطابق خواتین رجسٹرڈ ووٹروں کی کل تعداد ایک لاکھ 30 ہزارہے جب کہ مرد ووٹروں کی تعداد 13 لاکھ 50 ہزارہے جو اپنے منتخب نمائندوں کو چنیں گے۔انتخابی مہم کے دوران خواتین امیدواروں کو براہ راست جلسہ منعقد کرنے کی اجازت نہیں تھی اس لئے خواتین امیدواروں نے گھر گھر جاکر اپنی انتخابی مہم چلائی جب کہ مردوں کو بھی کارنر میٹنگ کی حد تک اجازت دی گئی تھی۔واضح رہے کہ خواتین کو ووٹ کا حق دینے کا فیصلہ مرحوم سعودی بادشاہ شاہ عبداللہ نے کیا تھا اوراپنے انتقال سے قبل انہوں نے ملک کی اعلیٰ مشاورتی شوریٰ کونسل میں 30 خواتین کو تعینات کیا تھا جب کہ موجودہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے پیشرو کے فیصلے کے مطابق خواتین کو بلدیاتی انتخابات میں حق رائے دہی کی اجازت دی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































