منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

امریکہ -مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم بھی زد میں آگئی،ہنگامی حالت نافذ

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

واشنگٹن(نیوزڈیسک) امریکہ ¾مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم بھی زد میں آگئی،ہنگامی حالت نافذ،واشنگٹن کے بعد کیلی فورنیا میں بھی امریکی مسلمانوں کی سب سے بڑی تنظیم کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے دفتر کو دھمکیاں اور سفید پاﺅڈر پر مشتمل خط ملنے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کرتے ہوئے دفتر کو خالی کرا لیا گیا۔کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے اسٹاف اٹارنی کے مطابق کیلی فورنیا کے شہر سانتا کلارا میں واقع تنظیم کے دفتر کو ایک خط ملا جس میں مشتبہ پاﺅڈر تھا جس کے بعد دفتر کو خالی کرنا پڑا۔اس سے قبل واشنگٹن کے کیپیٹل ہل میں بھی کونسل کے دفتر کو ایک خط ملا تھا ۔ تنظیم کی اسٹاف اٹارنی ماہا سید کے مطابق خط میں مسلمانوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی ہیں اور لفافے میں سفید پاوڈر بھی موجود تھا۔ انہوںنے کہاکہ کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے فیس بک صفحے پر بھی آئے روز دھمکی آمیز پیغامات بھیجے جاتے ہیں۔مسلمان مخالف پیغامات سے امریکی مسلمانوں میں شدید خوف و ہراس پایا جاتا ہے انہوں نے بتایا کہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد پولیس نے تنظیم کے دفتر کو خالی کرا لیا ۔ پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…