پیر‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2026 

کیا یہ ہی ہے تبدیلی؟خیبرپختونخواحکومت کے بجٹ کاکتنے فیصد حصہ تعلیم پر خرچ ہورہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)کیا یہ ہی ہے تبدیلی؟خیبرپختونخواحکومت کے بجٹ کاکتنے فیصد حصہ تعلیم پر خرچ ہورہاہے؟ حیرت انگیز انکشاف،خیبر پختونخوا حکومت نے قابل تحسین مثال قائم کردی،صوبائی وزےر تعلےم محمد عاطف خان نے کہا ہے کہ تعلےم کے ذرےعے سے ہی ملک مےں تبدےلی لا ئی جاسکتی ہے تحرےک انصاف کی صوبائی حکومت اس حقیقت کا ادراک کرتے بجٹ کا 29فےصد حصہ تعلےم پر خرچ کر رہی ہے جو صوبے کی تاریخ میں ایک ریکارڈ ہے ۔وہ گورنمنٹ گرلز ہائیر سےکنڈری سکول نمبر 1مردان مےں ضلعی سطح پر کھےلوں کے سالانہ مقابلے جےتنے والی ٹےموں مےں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر تقرےب سے خطاب کرر ہے تھے جہاں وہ مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے ڈی ای او فی مےل ثمےنہ غنی اور سکول کی پرنسپل مس سعےدہ نے بھی خطاب کےا ۔ اس موقع پر طالبات نے مارچ پاسٹ اور پی ٹی کا مظاہرہ بھی کےا اورٹیبلو پیش کیے جسے حاضرین نے بے حد سراہا۔صوبائی وزےر تعلےم محمد عاطف نے کہا کہ صوبائی حکومت سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ طلبہ وطالبات کی جسمانی صحت اور نش ونما پر بھی بھر پور توجہ دے رہی ہے اس مقصد کے لیے مردان کے 139مڈل، ہائی اور ہائےر سےکنڈری سکولوں کو سپورٹس کی مد مےں اےک اےک لاکھ روپے دےئے گئے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ کھےلوں کے ذرےعے ہی ہم دنےا کو ےہ پےغام دے سکتے ہےں کہ پختون اےک امن پسند قوم ہے ۔اس وقت ملک کو قابل سےاستدانوں کی ضرورت ہے جو ملک کی بھاگ ڈور سنبھال سکےں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکولوں مےں اساتذہ کی کمی دور کرنے کے لئے مےرٹ پر 15ہزار اساتذہ بھرتی کئے گئے ہےں اورمزےد 10ہزار اساتذہ کی بھرتی بھی دسمبر کے آخر تک مکمل کی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مردان کے سرکاری سکولوں مےں بنےادی سہولےات کی فراہمی کے لئے پچاس کروڑ روپے جاری کئے گئے ہےں جس سے ان سکولوں میں تمام تر ضروریات میسر آجائیں گی۔صوبائی وزےر تعلےم نے گورنمنٹ ہائی اور ہائےر سےکنڈری سکولوں کے مابےن ضلعی سطح پرکھےلوں کے مقابلے جےتنے والے گورنمنٹ سنیٹےئنیل ماڈل سکول مردان،تخت بھائی، شاہ ڈھنڈ بابا،ہوتی ،وارڈ نمبر4تخت بھائی، شےر گڑھ اورہاتھےان کی ٹےموں مےں انعامات تقسےم کئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…