اسلام آباد(نیوزڈیسک)اہم ترین منصوبے کا آغاز،طویل انتظار کے بعدنئی تاریخ رقم،تاپی (ترکمانستان ¾افغانستان ¾پاکستان، انڈیا) گیس منصوبے کی تعمیر 25سال بعد بالآخر شروع کرنے کافیصلہ کر لیا گیا، جس کا باقاعدہ آغاز (کل) اتوار سے شروع ہوگا۔ 10 ارب ڈالر مالیت کے اس منصوبے کی گراو¿نڈ بریکنگ کی تقریب 13 دسمبر کو ترکمانستان کے دارالحکومت اشک آبادمیں ہوگی، اس تقریب میں وزیر اعظم نواز شریف بھی شرکت کریں گے۔ایم ڈی انٹرسٹیٹ گیس سسٹم مبین صولت نے بتایا کہ ملکی گیس کی طلب کے پیش نظر ترکمانستان سے گیس درآمد کرنے کے منصوبے پر 1990 میں مذاکرات شروع ہوئے ¾ افغانستان میں خانہ جنگی اور دیگر مختلف مسائل کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار رہا ¾ 25سال کی کاوشوں کے بعد بالاخر گیس پائپ لائن کی تعمیر پر 13دسمبر کو کام شروع ہو جائےگا اس منصوبے کی گراو¿نڈ بریکنگ کی تقریب میں وزیراعظم نواز شریف، بھارت اور افغانستان کے سربراہان بھی شرکت کریں گے۔انہوں نے کہا کہ انٹرسٹیٹ گیس سسٹم کے لیے تاپی گیس منصوبہ بہت بڑا چیلنج تھا ¾ کئی سالوں کی کاوش کے بعد 2012 میں تاپی گیس منصوبے کے گیس سیل پرچیز معاہدے پر دستخط ہوئے ¾یہ منصوبہ پاکستان کےلئے اسٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے، 2019 میں ٹاپی گیس منصوبے سے پاکستان کو گیس کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔ایم ڈی مبین صولت کے مطابق ٹاپی منصوبے سے افغانستان کو 500 ملین کیوبک فیٹ یومیہ ، پاکستان کو ایک ارب 32کروڑ اور بھارت کو بھی ایک ارب 32 کروڑ کیوبک فٹ یومیہ گیس ملے گی ¾ بھارت سالانہ 200 تا 250 ملین ڈالر ٹرانزٹ فیس پاکستان کو ادا کرےگا ¾ پاکستان یہی رقم بطور ٹرانزٹ فیس افغانستان کو ادا کردےگاانہوںنے کہاکہ تاپی گیس منصوبے پر 10 ارب ڈالر لاگت آئےگی ¾ گیس پائپ لائن منصوبے کے 5 فیصد شیئر ز پاکستان نے اور 5 فیصد بھارت نے خریدے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ترکمانستان نے گیس فیلڈ ڈویلپ کرنے کےلئے جاپان سے معاہدہ کرلیا ہے ¾جاپانی ماہرین ترکمانستان میں گیس فیلڈ ڈیولپ اور آپریٹ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارت اور پاکستان کے حالات اس منصوبے پر اثرانداز نہیں ہوں گے، معاہدے کے مطابق پاکستان کے راستے گیس پائپ لائن ہندوستان میں داخل ہوگی، بھارت نے اگر گیس خریدنے یا اس منصوبے سے علیحدگی اختیار کی تو معاہدے کے تحت ترکمانستان ہندوستان پر جرمانہ عائد کرنے کا مجاز ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































