لاہور(نیوزڈیسک )پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں فیسوں کے تعین کے لئے ان سکولوں کو درجہ اے اور درجہ بی کیٹگری میں تقسیم کرنے کی تجویز زیر غور ہے،درجہ اے میں ان سکولوں کو شامل کیا جائے گا جن کی ماہانہ فیس 10ہزار یا اس سے اوپر ہے جبکہ درجہ بی میں شامل تعلیمی اداروں کی فیس 4ہزار تا 10ہزار روپے تک ہو گی -اس سلسلے میں صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی زیر صدارت سکول مالکان اور پیرنٹس ایکشن کمیٹی کے ارکان کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری سکول عبدالجبار شاہین بھی موجود تھے-صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں کی درجہ بندی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد دونوں درجوں کے حامل سکولوں میں فیسوں میں ماہانہ اضافے کی شرح بھی مقرر کر دی جائے گی -انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات کا مقصد بچوں کو کوالٹی ایجوکیشن کی فراہمی کے ساتھ ساتھ والدین کو ناروا مالی بوجھ سے بچانا ہے تاہم فری مارکیٹ اکانومی میں پرائیویٹ شعبے کے لئے رکاوٹیں کھڑی کرنا بھی مناسب نہیں -البتہ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پرائیویٹ شعبے کے لوگوں کو مناپلی قائم کر کے دوسرے طبقوں کا استحصال کرنے سے روکے-صوبائی وزیر نے کہا کہ سکولوں کی فیسوں کو 2014کی سطح پر فریز کرنے کے قانون پر عملدر آمد نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے تاہم ایسے سکولوں کو سیل کرنا مناسب نہیں کیونکہ اس سے بچوں کی پڑھائی کا حرج ہو گا -تعلیمی اداروں کو سیل کرنے سے پہلے اظہار وجوہ سمیت ضابطے کی تمام کارروائی مکمل کی جانی چاہیے -اجلاس میں موجود پیرنٹس ایکشن کمیٹی ،ارکان نے بھی اپنا موقف پیش کیا-صوبائی وزیر نے کہا کہ وزیر اعلی کی بھیجی جانے والی سمری فریقین کے موقف کی روشنی میں تیار کی جانے والی تجاویزپر مشتمل ہو گی –
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی فیسوں کا مسئلہ حل،حکومت نے اہم فیصلہ کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
‘شیطان مرگیا’، نانا پاٹیکر پر ہراسانی کا مقدمہ کرنیوالی تنوشری دتہ کا اداکار کی موت پر ر...
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
سردیوں میں گیس کا شیڈول کیا ہوگا؟ حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
حکومت کا بڑا اقدام، گاڑی مالکان کےلیےنئے قوانین سامنے آگئے
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان



















































