اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

سپیکر قومی اسمبلی کی چھٹی ۔۔۔نیا سپیکر نامزد

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سپیکر قومی اسمبلی سردار صادق نے تیھلیسیمیا سے متاثرہ بچوں کو اعزازی ارکان قومی اسمبلی مقرر کر دیا۔انہوں نے تین بچوں کو اعزازی سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور پینل آف چیئرمین بھی نامزد کیا جنہوں نے علامتی ایوان کی کاروائی کو چلایا۔انہوں نے یہ اعلانات سندس فاو¿نڈیشن میں زیر علاج تیھلیسیمیا سے متاثر ہ بچوں کے اعزاز میں پارلیمنٹ ہاو¿س میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کیا۔ معروف ادبی شخصیت، کالم نگار اور سندس فاونڈیشن کے سرپرست اعلیٰ منو بھائی بھی اس موقع پر موجود تھے۔.تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر ایاز صادق نے تیھلیسیمیاجیسے موذی مرض کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے سندس فاو¿نڈیشن کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ تھلیسیمیا سے متاثر ہ نادار ا فراد خصوصا بچوں کے علاج اور صحتمند خون کی منتقلی کے ذریعے انسانیت کی خدمت سر انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منو بھائی کی رہنمائی میں اس ادارہ نے مخلوق خدا کی خدمت کا بیڑہ اٹھایا ہے اور دنیا بھر سے مخیر حضرات ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں عطیات فراہم کرتے ہیں۔انہوں نے تیھلیسیمیا کے مرض کے امکانات کومعدوم کرنے کے حوالے سے عوام میں آگاہی مہم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے اخبارات، ٹیلی وڑن اور دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے لوگوں میں شعور و آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ تیھلیسیمیا جینیاتی بیماری ہے جو انتقال خون سے ہوتی ہے جس کے سدباب کے لئے خاندان کے قریبی افراد میں شادی سے گریز کیا جانا ضروری ہے۔انہوں نے اس حوالے سے پارلیمان میں قانون سازی کی تیاری کے بارے میں شرکاءکو آگاہ کیا جس کے تحت شادی سے پہلے لڑکا اور لڑکی کا طبی معائنہ کیا جائے گا جبکہ کزن میریج سے پہلے طبی ٹیسٹ کی سفارش کی جائے گی۔بعدازاں سپیکر ایاز صادق تقریب میں شریک بچوں سے گھل مل گئے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔ تیھلیسیمیاسے متاثرہ بچوں کے لئے علیحدہ سکول کے قیام سے متعلق ایک بچے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایسے بچے کسی بھی لحاظ سے دوسرے بچوں سے مختلف نہیں ہیں، درحقیقت وہ زیادہ نڈر اور بہادر ہیں



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…