اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

بیرونی ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے انتہائی اچھی خبر۔۔۔۔

datetime 11  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر سمندر پارپاکستانیز وترقی انسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے ہدایات دیتے ہوئے انہیں درپیش مسائل کے فوری حل پر زور دیتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو غیر سرکاری سفیر قرار دیااور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سمندر پارپاکستانیوں کی سہولیات کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ وہ جمعرات کویہاں اوپی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد میں اوپی ایف بورڈ آف گورنرز کے 129ویں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری وزارت سمندر پار پاکستانیز وترقی انسانی وسائل خضرحیات خان،سیکرٹر ی خارجہ اعزاز احمد چوہدری ،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل(ریٹائرڈ)محمد عالم خٹک،منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمان خان اور بورڈ آف گورنرز کے معروف سمندر پارپاکستانی ممبران بشمول مسعود احمد خان،سید قمر رضا،سید طیب حسین ،محمد اصغر قریشی،راجہ لیاقت علی اور محمد اکرم ایوب چوہدری نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی ملکی معیشت کی بہتری میں اہم کردار اداکر رہے ہیں اس لئے وہ خصوصی توجہ کے مستحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی اور انہیں درپیش مسائل کا حل حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں اور ان کے اہل خانہ کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لئے ایک خصوصی اجلاس منعقد کیا جائے۔اجلاس کے دوران گزشتہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر عملدرآمد کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…