اسلام آباد(نیوزڈیسک) اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بونداباندی سے موسم کے تیور بدل گئے۔ سرد ہواو¿ں کے ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی، جدہ، لاہور اور شارجہ سے اسلام اباد آنے والی پروازوں کی تاخیر سے آمد ہوئی جبکہ ابوظہبی سے آنے والی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی نے سردی مزید بڑھا دی۔ ملتان اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس سے معمولات زندگی بھی درہم برہم ہو گئے۔ گوجرانوالہ، مری، کوہاٹ اور کرک سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔لاہور: (دنیا نیوز) اسلام آباد اور لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش اور بونداباندی سے موسم کے تیور بدل گئے۔ سرد ہواو¿ں کے ساتھ خنکی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ خراب موسم کے باعث بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ آنے اور جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔ فلائٹ انکوائری کے مطابق کراچی، جدہ، لاہور اور شارجہ سے اسلام اباد آنے والی پروازوں کی تاخیر سےا?مد ہوئی جبکہ ابوظہبی سے آنے والی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی۔ لاہور کے متعدد علاقوں میں بوندا باندی نے سردی مزید بڑھا دی۔ ملتان اور گردونواح کو دھند نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ جس سے معمولات زندگی بھی درہم برہم ہو گئے۔ گوجرانوالہ، مری، کوہاٹ اور کرک سمیت کئی شہروں میں بھی بادل برسے۔ محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مزید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔