اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

محکمہ موسمیات کادعویٰ درست نکلا،چہرے کھل اُٹھے،آئندہ ایک ہفتے کی پیشن گوئی بھی کردی

datetime 10  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد /گلگت /مظفر آباد /کوئٹہ /کراچی /پشاور (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر -گلگت بلتستان اور بلوچستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ ایک بار پھرشروع ہوگیا ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ¾ اسکولوں کی چھٹیوں کے باعث فیملیز نے تفریحی مقامات کا رخ کرلیا ہے ¾برف باری کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ¾ پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کےلئے کئی گھنٹے بند کر نا پڑا ¾ فلائٹ آپریشن معطل ہو کر رہ گیا ہے ¾کراچی میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ¾ شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے متعدد علاقوں زیارت، قلات اور چمن میں موسم سرما کی پہلی برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا جبکہ اسکولوں کی چھٹیاں ہونے کے باعث بڑی تعداد فیملیز نے ہنہ اڑک سمیت دیگر تفریحی مقامات کا رخ کرلیا۔ برفباری کے باعث متعدد سڑکیں بند ہونے کے باعث ٹریفک کی آمدورفت بھی متاثر ہوئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر ایک ہفتے تک برقرار رہنے کا امکان ہے جب کہ کوئٹہ میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گرنے کا بھی امکان ہے ادھر پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور فیصل آباد جانے والی موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو گیا ہے جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہذا تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور جی ٹی روڈ کا راستہ استعمال کریں۔شدید دھند کے باعث لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بھی معطل کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پنجاب کے دیگر شہروں پتوکی، اوکاڑہ، ساہیوال، خانیوال اور ملتان میں بھی شدید دھند کے باعث بچوں کو اسکول اور شہریوں کو دفاتر جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا ادھر کراچی شہر کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہلکی بارش سے سردی کی شدت میں تھوڑا اضافہ ہو گیا۔ کراچی کے جن علاقوں میں بارش ریکارڈ کی گئی ان میں ڈیفنس، اختر کالونی، گلشن، لیاقت آباد، حسن اسکوائر، نیپا، شارع فیصل، اولڈ سٹی ایریا، صدر، طارق روڈ، بہادر آباد اور اورنگی ٹاو¿ن شامل ہیں ¾ہلکی بارش کے باعث شہید ملت روڈ ¾شارع فیصل پر درجنوں موٹر سائیکلیں پھسلنے کے باعث متعدد افراد زخمی جب کہ نیپا کے پل پر 2 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی۔



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…