اسلام آباد /ملتان /لاہور(آئی این پی )پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ فلائٹ آپریشن بھی معطل ہو کر رہ گیا ،بیرون ملک سے لاہور آنے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا، ابوظہبی ، استنبول ، ریاض اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں ، موٹروے کے کئی حصوں کو عارضی طور پر بند کردیا گیا،پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کے باعث پیش آنے والے حادثات میں تین افرادجاں بحق جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے گئے، محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کی پیشگوئی کردی ۔ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر میدانی علاقوں میں پھر دھند کا راج رہا ، لاہور ایئرپورٹ پر حد نگاہ پچاس میٹر سے کم ہونے کے باعث فلائٹ آپریشن ہوگیا۔ ڈیرہ غازیخان میں دھند کے باعث ٹرین کی زد میں آکر 2 نوجوان جاں بحق ہوگئے۔محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں پنجاب کے میدانی علاقوں ، پشاور اور سکھر ڈویژن میں شدید دھند پڑنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ابوظہبی ، استنبول ، ریاض اور مسقط سے آنے والی پروازوں کو دیگر شہروں کی جانب موڑ دیا گیا جبکہ علامہ اقبال ائیر پورٹ سے روانہ ہونے والی تین پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔موٹر وے کے بعض حصوں کو بھی عارضی طور پر بند کرنا پڑا جبکہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ شدید دھند کے باعث ٹرینوں کی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی ۔ ترجمان نیشنل ہائی وے کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران شہری فوگ لائٹ کا استعمال اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ شدید دھند کے باعث لاہور سے اسلام آباد اور پنڈی بھٹیاں سے گوجرہ اور فیصل آباد جانے والی موٹروے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ۔ موٹر وے پولیس کے مطابق شدید دھند کے باعث حد نگاہ 50 میٹر سے بھی کم ہو گیا جس کے باعث موٹر وے کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے لہذا تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔دھند نے لاہور ،اوکاڑہ ،ساہیوال ،ملتان،لودھراں او ر پتوکی کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور حد نگاہ صفر رہ گئی ہے جس کے باعث ملتان ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہو گیاہے اور دو انٹرنیشنل پروازیں منسوخ کر دی گئیں ہیں