کراچی (نیوزڈیسک)سندھ ہائی کورٹ میں ڈاکٹر عاصم حسین کا مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجنے کے لئے درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔این جی او کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مقدمے میں ڈاکٹر عاصم کو دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے طور پر نامزد کیا گیا ہے اس لئے مقدمہ فوجی عدالت میں بھیجا جائے ، درخواست میں کہا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں کے قیام کا بل سینیٹ میں سات جنوری کو پیش ہوا لہذا فوری عمل درآمد کرایا جائے ۔ڈاکٹر عاصم سمیت دہشت گردی کے سنگین مقدمات فوجی عدالتوں کو بھیجے جائیں ، ڈاکٹر عاصم پر دہشت گردوں کا علاج کرنے ، پناہ دینے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ نیب بھی کرپشن کی انکوائری کر رہی ہے ۔ واضح رہے ڈاکٹر عاصم 12 دسمبر تک پانچ روزہ ریمانڈ پر ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایسا ریکارڈ قائم جو شاید کبھی نہ ٹوٹ سکے
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
اقرار الحسن کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، این سی سی آئی اے نے عدالت میں پیش کردیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
عمران خان بھٹو
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی



















































