اسلا م آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم نوازشریف پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے بعد میئرز،ڈپٹی میئرز،چیرمینوں اوروائس چیرمینوں کے انتخاب کے لئے خود انٹرویوکرینگے اوراس سلسلے میں ایک تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ایک نجی ٹی وی چینل کے مطابق وزیراعظم نے واضح کردیاکہ کسی بھی ایم این اے ،ایم پی اے اورکسی اوراہم عہدے پرتعینات شخص کے قریبی عزیزکوان عہدوں پرفائزنہیں کیاجائے گا۔انہوں نے کہاکہ اس معاملے میں میرٹ کومدنظررکھ کرفیصلہ کیاجائے گا۔