پشاور(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ حکومت نے 16 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے 16 دسمبر کو صوبے میں عام تعطیل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت سانحہ پشاور کی یاد میں 16 دسمبر کو عام تعطیل کا اعلان کرے گی۔