اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پی آئی اے کی نجکاری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کہتی ہے کہ آرڈیننس کا مقصد پی آئی اے کو مضبوط کرنا ہے ۔ نئے ٹیکس لگانے سے بھی ہدف پورا نہیں ہوگا تو کیا کرینگے ؟ دودھ دہی اور ٹماٹر تک مہنگا ہوگیا ہے ، عام آدمی بھوکا ہوتا ہے تو دہشت گردوں کا ساتھ دیتا ہے ، ان کا کہنا تھا کہ ابھی پی آئی اے کی نجکاری کا وقت نہیں آیا ،پی ٹی سی ایل کی نجکاری سے سبق سیکھا جائے ، خورشید شاہ نے کہا کہ یہ کہا جارہاہے کہ دوستوں کو نواز جائیگا۔ لوگوں کا اعتماد ختم ہورہاہے اور سرمایہ کاری نہیں آہی ہے ۔