ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار کردیا۔بالی ووڈ اداکارہ کاجول کا شمار فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراو¿ں میں ہوتا ہے اورانہوں نے اپنے فلمی کیرئیر میں متعدد فلموں میں اداکاری جوہر دکھائے یہی نہیں بلکہ کاجول صف اول کے اداکاروں کے ساتھ فلموں میں جلوہ گر ہوئی ہیں لیکن ان کی اور شاہ رخ خان کی جوڑی کو بے حد پذیرائی ملی ہے جسے سب سے کامیاب جوڑی تصور کیا جاتا ہے جب کہ اداکارہ کاجول اپنے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی خواہشمند تھیں تاہم اجے نے فلم میں لینے سے انکار کردیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ کاجول فلم ”دل والے“ کے بعد اپنے شوہر اجے دیوگن کی فلم ”شیوائے“میں مختصر کردار ادا کرنے کی خواہشمند تھیں جس کا اظہار انہوں نے اپنے شوہر اجے دیوگن سے کیا تو انہوں نے کاجول کو فلم میں لینے سے انکار کردیا جب کہ کاجول نے بھی اجے دیوگن کے انکار کی تصدیق کردی ہے۔واضح رہے کہ دونوں اداکاروں نے متعدد فلموں میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں جس میں فلم ”دل کا کیا کرے“اور”راجو چاچا“ بھی شامل ہیں۔
اجے دیوگن کا اپنی اہلیہ اداکارہ کاجول کو اپنی فلم میں لینے سے انکار
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































