ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

اسحاق ڈار کے صاحبزادے کودبئی میں جھٹکا

datetime 8  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی (نیوزڈیسک) دبئی میں شیخ زید روڈپر ایک فیکٹری میں آتشزدگی سے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار کے صاحبزادے کے لگژری گاڑیوں کے شوروم کو بھی نقصان پہنچاتاہم سول ڈیفنس حکام کے مطابق آتشزدگی پر بڑی حد تک قابو پالیاگیاہے۔اماراتی میڈیا نے دبئی سول ڈیفنس حکام کے حوالے سے بتایاکہ پیر کی دوپہر کو لگنے والی آگ پر قابو پالیاگیاہے اور اس آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی شخص بھی شدید زخمی نہیں ہوا، دوسری جانب عینی شاہدین کا کہنا ہے اس آتشزدگی سے ایگزوٹک کارزکاشوروم بھی متاثر ہواہے۔زیرنظر تصویر میں ایگزوٹک کارز شوروم کے عقب میں آگ واضح طورپر دکھائی دے رہی ہے۔سول ڈیفنس کے ترجمان نے نیوزویب سائٹ ایمریٹس 24/7کو بتایاکہ ا±نہیں دوپہر 12بج کر 50منٹ پر شیخ زید روڈ پردواورتین انٹرچینج کے درمیان آتشزدگی کی ایک کال موصول ہوئی جس کے چند منٹس بعد ہی ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور تقریباً ایک گھنٹہ پانچ منٹ بعد آگ پر قابو پالیاگیا۔ ترجمان نے بتایاکہ ابتدائی طورپر آتشزدگی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا۔اس سے قبل دبئی پولیس نے بتایاکہ الفتیم موٹرز کے عقب میں واقع بن ہریب فیکٹری میں آگ لگی جس کے بعد شوروم کے سامنے والی گلی بھی ٹریفک کیلئے بند کردی گئی اور سول ڈیفنس کا عملہ آگ پر قابوپانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔عینی شاہدین نے بتایاکہ آتشزدگی کے بعد قریبی موجود شورومز میں سے گاڑیاں نکلوانا شروع کردی گئیں جبکہ موقع پر ہجوم اکٹھا ہوگیا جبکہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ، رضاکار متبادل راستوں پر سفر کرنے کی تجاویز دیتے رہے جبکہ کئی لوگوں نے سوشل میڈیا پر تصاویر شیئرکیں جن میں سیاہ دھواں واضح طورپر دکھائی دے رہاہے۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…