جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پاکستان میں کوئی بلیک واٹرنہیں , پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں 386سفارتکار کام کررہے ہیں ,مشیر خارجہ

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک)مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں کوئی بلیک واٹرنہیں , پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصلیٹ میں 386سفارتکار کام کررہے ہیں ,بھارتی وزیرخارجہ سے ملاقات میں مثبت نتائج کی توقع ہے۔پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران سرتاج عزیز نے بتایا کہ 2013ءسے اب تک امریکی سفارتخانے یا قونصلیٹ ملازمین کو کل 33 غیر سفارتی ویزے جاری کئے گئے ہیں۔ یہ ویزے سفارتخانے کی تعمیر کے دوران دیئے گئے، اس سے قبل زیادہ ویزے دیئے گئے۔نگہت پروین میر کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ شام میں کوئی پاکستانی قیدی نہیں ہے۔ شیریں مزاری کے سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے بتایا کہ پاکستان میں امریکی سفارتخانے اور قونصل خانوں میں 386 سفارتکار کام کر رہے ہیں۔ کئی سالوں سے ایسے ہی چل رہا ہے، ایسا کوئی قانون نہیں کہ امریکہ کے جتنے سفارتکار یہاں ہیں اتنے ہی امریکہ میں پاکستان کے بھی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ امریکہ میں پاکستان کے سفارتکاروں کی تعداد 34 ہے‘ امریکی سفارتخانہ میں اسلام آباد 320‘ کراچی قونصلیٹ 36‘ پشاور 20 اور لاہور میں 10 سفارتکار ہیں۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ اس وقت ہماری اطلاع کے مطابق کوئی ایسا شخص نہیں جو بلیک واٹر سے تعلق رکھتا ہو، سفارتخانے میں کام کرنے والے سفارتکاروں کی مکمل فہرست ہمارے پاس ہے۔بعد ازاں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج اسلام آباد میں ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس میں شرکت کریں گی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارت نے ہمارا موقف تسلیم کیا ہے تو وہ اسلام آباد آ رہے ہیں اور ہمارا موقف ہے کہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب مسائل پر بات چیت ہو گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو ممالک کے مابین تعلقات خراب ہوں تو بات چیت کے ذریعے ہی تعلقات کو درست کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ ڈپلومیسی پر بات کرنا پی سی بی کا کام ہے، سیاسی قیادت سے بھارتی وزیرخارجہ کی ملاقاتیں ہوں گی۔ قبل ازیں وقفہ سوالا ت کے دور ان ایوان کوبتایا گیاکہ ٹیکسٹائل پالیسی کے تحت 2019ءتک 13 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے‘ حکومت کپاس کی پیداوار میں بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔ شیخ آفتاب احمد نے بتایا کہ ٹیکسٹائل پالیسی 2019ءتک کے لئے ہے اس پر 13 ارب ڈالر خرچ کئے جائیں گے‘ کبھی ہم کپاس کے بہت بڑے درآمد کنندگان میں شامل تھے‘ حکومت اب اس پر توجہ دے رہی ہے۔وفاقی وزیر دفاعی پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ بیلاروس کے ساتھ حالیہ دنوں میں تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ ان کے صدر نے دورہ کیا آنے والے دنوں میں باہمی تجارت بڑھے گی۔ بیلاروس کے صدر کے دورے کا بنیادی مقصد تھا ان کی دعوت پر وزیراعظم نے بھی بیلاروس کا دورہ کیا۔ ہماری برآمدات بھی بڑھیں گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وزارت تجارت نئی تجارتی پالیسی کو حتمی شکل دے رہی ہے جس کا اعلان جلد کردیا جائےگا۔پارلیمانی سیکرٹری سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل سردار شفقت حیات بلوچ نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کو افرادی قوم کی برآمد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہاں کام کرنے کے حالات برے نہیں ہیں‘ وفاقی حکومت نے مشرق وسطیٰ میں کمیونٹی ویلفیئر اتاشیوں کی تقرریاں کی ہیں جن کی ذمہ داری ہے کہ وہ پاکستانی تارکین وطن کے مفادات کا تحفظ کرے۔ منزہ حسن کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری سردار شفقت حیات بلوچ نے بتایا کہ دوسرے ممالک میں جانے والی لیبر کو وہاں کے لیبر قوانین کے مطابق اجرت دی جاتی ہے۔ قومی اسمبلی میں بین الصوبائی رابطہ کی جانب سے ایوان کو بتایا گیا کہ نیشنل سپورٹس پالیسی 2005ءکی خلاف ورزی پر پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس کے فنڈز روک دیئے تھے۔ گزشتہ تین سال سے اسے کوئی گرانٹ جاری نہیں کی گئی۔ پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے حکومت نے گزشتہ سال ایک ایس آر او جاری کیا جس میں فٹ بال فیڈریشن سے تقاضا کیا گیا کہ وہ مذکورہ بالا کے مطابق اپنے دستور میں ترمیم کریں۔ اس ایس آر او کی عدم تعمیل کی صورت میں مذکورہ فیڈریشن کا پی ایس بی سے تعلق ختم ہو جائے گا۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…