جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

کراچی ،رینجرزکے اختیارات میں توسیع بارے اہم اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی((نیوزڈیسک)آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور شہر قائد میں امن وامان کی مکمل بحالی تک بلاامتیازجاری رہے گا،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں،وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا۔پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں وزیراعظم کی زیرصدارت ہونیوالے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ اجلاس میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امن و امان پر دوٹوک موقف اپناتے ہو ئے کہا کہ کراچی آپریشن غیر سیاسی ہے اور بلاامتیازجاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن کے باعث کراچی کی سیکیورٹی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی،سیکیورٹی صورتحال میں بہتری بے شمار قربانیوں کا نتیجہ ہے،اس عمل کی واپسی کی اجازت نہیں دی جاسکتی،آپریشن دہشت گردوں اور ان کی حمایت کرنے والوں کے خلاف ہے،آپریشن دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے والوں کے خلاف ہے،کامیاب آپریشن کے لئے وفاق اورصوبائی حکومتوں میں مزید تعاون ہونا چاہیے۔اجلاس میں چودھری نثار اور وزیراعلیٰ سندھ قائم کی شاہ میں نوک جھونک ہوتی رہی۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کرچی میں جاری آپریشن کا دائرہ اندرون سندھ تک بڑھانے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا کہ رینجرز اختیارات ختم ہونے سے قبل ہی آپ سے رابطہ کیا، لیکن سندھ حکومت ہر بار رینجر اختیارات کی توسیع میں تاخیر کرتی ہے،ا یک سال سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گرد اندرون سندھ میں بھی موجود ہیں ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے شکوہ کہا کہ آپ کی ایف آئی اے نے سندھ حکومت کے ایک دفتر پر چھاپہ مارا ، چھاپے کے دوران اہم فائلیں اٹھائی گئیں جس پر چوہدری نثار نے جواب دیا کہ سی ایم صاحب! چھاپہ ایک اہم مقصد کے لئے مارا گیا،چھاپے سے متعلق آپ کو پہلے بھی بتاچکا ہوں۔



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…