ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

کانگریس مودی حکومت کے خلاف سڑکوں پر کیوں نکل آئی، معاملہ انتہائی سنگین

datetime 7  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوز ڈیسک)بھارتی وزیر وی کے سنگھ کی جانب سے دلتوں کو کتے سے تشبیہ دینے کے بیان کے خلاف بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے نئی دلی میں مظاہرہ کیا۔ راہول گاندھی نے وی کے سنگھ کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔ بھارت میں اقلیتوں کے بد سے بدتر ہوتے حالات ،اس پرمودی سرکار میں ذمیدارعہدوں پر بیٹھنے والوں کے غیر ذمیدارانہ بیانات جاری ہیں، نئی دلی میں بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس مودی حکومت میں مرکزی وزیر وی کے سنگھ کے خلاف سڑکوں پر نکل آئی۔پارلیمنٹ کے سامنے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی کی قیادت میں وی کے سنگھ کے خلاف بھرپورمظاہرہ کیاگیا،کچھ دن پہلے مرکزی وزیر اور بھارتی فوج کے سابق سربراہ وی کے سنگھ نے ہریانہ میں ایک دلت کنبہ کو زندہ جلانے کے معاملہ میں یہ متنازع بیان دیا تھا کہ اگر کوئی کسی کتے کو پتھر مارتا ہے تو حکومت کو اس واقعہ کا ذمہ دار قرار نہیں دیا جاسکتا۔مظاہرین نے وی کے سنگھ کے خلاف نعریلگائے اور مودی سرکار سے وی کے سنگھ کو ان کے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…