کراچی (نیوز ڈیسک ) وزیر اعظم نواز شریف نے امن و امان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن8 سال پہلے شروع ہونا چاہئے تھا لیکن میں نہیں جانتا کہ اس وقت کی حکومتوں نے کیوں نہیں شروع کیا۔انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کافیصلہ اتفاق رائے سے کیاگیا تھا، وزیراعظم نوازشریف نے امن وامان کے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی آپریشن کے مقاصد واضح ہیں،ستمبر2013میں کراچی آپریشن شروع کیاگیا،کراچی آپریشن کا ہدف شہرقائد میں امن کی بحالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بھتا خوری اور ٹارگٹ کلنگ عام ہوگئی تھی،خراب حالات کے باوجود کسی نے کراچی پرتوجہ نہیں دی،کراچی آپریشن سات8 سال پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ کراچی میں دوبارہ سے تشدد شروع نہ ہوجائے اس پرکڑی نظرہے،کراچی میں رینجرز، پولیس اوردیگر اداروں کے کام کو سراہتے ہیں۔ کراچی کے عوام جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی سے مطمئن ہیں،سرمایہ کار واپس کراچی آنا شروع ہوگئے ہیں،جائزہ لینے کی ضرورت ہے کہ کتنے اہداف حاصل کیے ہیں، ہمیں جائزہ لیناہوگاشرپسند عناصر وسائل کہاں سے حاصل کرتے ہیں،ایسی حکمت عملی بنائی جائے تاکہ دوبارہ جرائم میں اضافہ نہ ہو۔
کراچی آپریشن ، نواز شریف کا حتمی موقف سامنے آگیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں