اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کے نام پر مذا ق کا سلسلہ بند ہونا چاہئے اور جمہوری عمل کو ہر صورت آگے بڑھنا چاہئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ پاورز بروکرز پی پی کے خلاف سازش کے ذریعے کراچی کے مسائل کو بنیاد بنایا اور پیپلز پارٹی کی 2حکومتوں کا خاتمہ بہانہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ طاقت کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے بلکہ مزید الجھ جاتے ہیں، صرف منتخب حکومت ہی کراچی میں امن قائم کر سکتی ہے۔