ہفتہ‬‮ ، 20 ستمبر‬‮ 2025 

مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ کے بیان نے بھارت کی نیندیں اڑا دیں

datetime 6  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرینگر(این این آئی) مقبوضہ کشمیر کے سابق کٹھ پتلی وزیراعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ پاکستان کا ہی حصہ رہے گا‘ بھارت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کر سکے- اپنے ایک انٹرویو میں فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور وہ پاکستان کا ہی حصہ رہے گا جبکہ بھارت کے پاس اتنی طاقت نہیں ہے کہ وہ آزاد جموں و کشمیر کو حاصل کر سکے، اسی طرح پاکستان بھی ایسا نہیں کرے گا۔ سرینگر میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعت نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللہ نے کہا ”ان تمام سالوں میں سیاسی تجربات کی روشنی میں ، میں نہیں سمجھتا کہ ہمارے پاس اتنی طاقت ہے کہ ہم آزاد جموں کشمیر کو حاصل کر سکیں اور اسی طرح ان (پاکستان)کے پاس بھی اتنی طاقت نہیں ہے پس ہم تجارت کر سکتے ہیں دونوں طرف کے لوگ آپس میں شادیاں کر سکتے ہیں جیسا کہ مشترک خاندانوں میں ہوتا ہے اسی طرح پاکستان اور بھارت کئی مسائل کو طے کر سکتے ہیں“۔مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ایک مرتبہ یہ سب قابل قبول ہو جائے پھر ہمیں فورسز رکھنے کی ضرورت نہیں ہو گی اور ایک خوشگوار صورتحال بن جائے گی۔



کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…