اسلام آباد(آن لائن)کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ملا اختر منصور نے اپنے ہلاک یا زخمی ہونے کی تردید کرتے ہوئے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ وہ زندہ ہیں اور تحریک کی قیادت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ افغان طالبان کے مابین کوئی جھگڑا نہیں۔ ان کے درمیان علماء اور مشیران موجود ہیں جو چھوٹے چھوٹے اختلافات دور کر سکتے ہیں ،ان کا کہنا تھا حملے میں شہید ہونے و ا لے افراد کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حملہ کرنے والوں سے انتقام لیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا دشمن ان کے درمیان اختلافات پیدا نہیں کر سکتا۔ ملا اختر منصور کا کہنا تھا میڈیا پر ان کے قتل کی افواہیں پھیلائی گئیں لیکن وہ زندہ سلامت ہیں اور تحریک کی قیادت کر رہے ہیں۔