منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

مقبول ترین ریسلر جان سینا ریسلنگ چھوڑ کر ہولی وڈ جانے کے لیے تیار

datetime 6  دسمبر‬‮  2015 |

نیویارک (نیوز ڈیسک )مقبول ترین ریسلر جان سینا کافی عرصے سے ورلڈ ریسلنگ فیڈریشن (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے اسٹیج سے غائب ہیں جس کی وجہ ان کی مصروفیات بتائی جارہی ہیں۔تاہم اب ایک رپورٹ میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ جان سینا نے ایک رئیلٹی ٹیلیویژن شو کے لیے ریسلنگ کی دنیا سے دوری اختیار کی ہے جو بہت طویل ثابت ہوسکتی ہے۔ٹی وی شو جان سینا کی جانب سے ہولی وڈ تک پیشقدمی کے لیے پہلا قدم ہے۔اگر یہ پروگرام کامیاب ہوا تو وہ ڈبلیو ڈبلیو ای کو خیرباد کہہ کر دی راک کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہولی وڈ کا رخ کرسکتے ہیں۔امریکی جریدے فوربز کی اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جان سینا راک کے مقابلے میں بہت زیادہ تیزی سے ڈبلیو ڈبلیو ای کو چھوڑ کر ہولی وڈ کے ہو کر رہ جائیں گے۔رپورٹ کے مطابق سابق ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن جان سینا شوبزنس کی دنیا میں اپنا کیرئیر بنانا چاہتے ہیں اور یہ ان کی پرانی خواہش ہے جس کا اظہار ان کی ماضی میں کی گئی فلموں سے بھی ہوچکا ہے۔خیال رہے کہ جان سینا آخری بار ڈبلیو ڈبلیو ای کے اسٹیج پر رواں سال اکتوبر میں ہونے والے ایونٹ ‘ ہیل ان اے سیل’ میں آخری بار نظر آئے تھے جس میں انہیں البرٹو ڈیل ریو نامی ریسلر کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔خیال رہے کہ جان سینا موجودہ عہد کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک ہیں جنھوں نے 15 بار ڈبلیو ڈبلیو ای اور ورلڈ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ اپنے نام کی ہے۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…