الریاض((نیوزڈیسک)جاسوسی کاخطرہ ،سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی .سعودی عرب میں ریموٹ کنٹرول کی مدد سے چلائے جانے والے ڈرون طیاروں کی پروازوں پر پابندی عاید کردی گئی ۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی شہری دفاع کی جانب سے ہفتہ کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ڈرون طیاروں میں لگے جدید ترین کیمرے جاسوسی کے مقاصد کے لیے استعمال ہونے کے ساتھ معمول کی پروازوں کے لیے لیے بھی خطرے کا موجب بن سکتے ہیں۔لہٰذا ڈرون طیاروں کے کسی بھی قسم کے استعمال کو ممنوع قرار دیا گیا ہے،شہری دفاع کے ایک عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مقامی سطح پر نگرانی اور دوسرے مقاصد کے لیے استعمال ہونے والے ڈرون طیاروں کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ ان میں سے بعض ریموٹ کنٹرول ڈرون طیارے کھلونوں کے طورپر استعمال ہوتے ہیں جو بیرون ملک سے منگوائے جاتے ہیں، مگر ان کے استعمال سے نہ صرف جاسوسی کی کارروائیوں کا خدشہ ہے بلکہ ان کی وجہ سے پروازوں کو بھی نقصان پہنچ سکتا ہے۔جاسوسی کی روک تھام اور مملکت میں پرازوں کے تحفظ کے تناظر میں ڈرنو طیاروں پرپابندی عاید کی گئی ہے۔سعودی شہری دفاع کے ایک عہدیدار عبدالحلیم البدر نے کہاکہ ہر سائز، شکل اور قسم کے ڈرون طیاروں پر پابندی کا مقصد سعودی عرب کی فضاء کو محفوظ بنانا ہے۔ شہریوں کی جانب سے ڈرون طیاروں کے استعمال پر دنیا بھر میں تشویش پائی جاتی ہے۔
جاسوسی کاخطرہ ،سعودی عرب نے بڑی پابندی لگادی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حج 2027 پیکیجز، پہلی قسط اور اخراجات کی تفصیلات جاری
-
ہونڈا CD 70 خریدنے والوں کے لیے اہم خبر
-
اسکول ہفتے میں 6 روز کھلیں گے ،نوٹیفکیشن جاری
-
پی ٹی آئی رہنما کے قتل میں بڑی پیشرفت، قتل کے ماسٹر مائنڈ کا نام اور وجہ سامنے آگئی
-
متحدہ عرب امارات نے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنا شروع کردیے
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)
-
واٹس ایپ میں ایک نئی دلچسپ اپ ڈیٹ کر دی گئی
-
سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑا اعلان
-
اوم پوری کی اہلیہ نے شوہر کے ملازمہ سے تعلقات کا انکشاف کردیا
-
اگر مزید جہازنہیں بھیجاگیا تو اسرائیل کے بجائے امریکی دفاع کے انتخاب پر مجبور ہوں گے، امریکی جنرل
-
غلط ای چالان منسوخ کرانے کا آن لائن طریقہ پنجاب حکومت نے بتا دیا
-
بینک سے سونا غائب کرنے اور 5 کروڑ کے فراڈ کے الزام میں بینک کیشئر سمیت 2 افراد گرفتار
-
ایران توانائی کی تنصیبات پر حملوں کی صورت میں کس کس ملک کو نشانہ بناسکتا ہے؟ نام سامنے آگئے
-
اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز میں ہنگامہ آرائی، 7 مسافر دبئی میں گرفتار



















































