جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

پٹھان ہوں ،جان دینابھی آتاہے اورلڑنابھی ریحام خان کا عمران خان کے خلاف اعلان جنگ

datetime 3  دسمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک)عمران خان سے علیحدگی کے بعد ریحام خان لندن سے وطن واپس پہنچ گئیں ۔ریحام خان لندن سے پہلے کراچی اور بعد ازاں لاہور پہنچیں ۔ ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ اگلے ہفتے سے دوبارہ اپنے صحافتی کیرئیر کا آغاز کر رہی ہوں ۔ پاکستان آکر بہت زیادہ خوشی ہوئی ،مجھے لندن سے شروع ہونے والے سفر کے دوران اورپاکستان پہنچنے پر جو عزت ملی میں اس پر کہہ سکتی ہوں کہ میری محبت اور عزت میں کمی نہیں آئی اور یہی وجہ ہے جسکی وجہ سے میں پاکستان منتقل ہوئی تھی ۔ پاکستان کے علاوہ ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں سکون قلب او رخوشی ملے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے ایک دو باتیں سنی ہیں جسکی وجہ سے نروس بھی تھی ، پاکستان کے میڈیا میں بھی تبدیلی نہیں آئی ۔ میرے بارے میں پاکستان میں نا زیبا باتیں کہی گئیں اور ضروری تھا کہ میں وطن واپس آؤں ۔ انہوں نے کہا سارا میڈیا نہیں بلکہ صرف چار پانچ ایسے لوگ ہیں جس سے ہمارا پورا کلچر بدنام ہو رہا ہے اور خدانخواستہ اس سے کہیں پاکستان بدنام نہ ہو جائے ۔ انہوں نے برطانیہ کی ایجنٹ ہونے کے سوال کے جواب میں کہا کہ جن حلقوں کا ایسا کہنا ہے کہ وہ ثبوت لے کر آئیں ۔ اگر میں ایجنٹ ہوں تو کس طرح تین سال سے ٹی وی پر کام کر تی رہی ۔ لیکن کچھ لوگ ہیں جو سننا اور سمجھنا نہیں چاہتے اگر ان کے پاس ثبوت ہیں تو انہیں رپورٹ کرنا چاہیے ۔ انہوں نے اپنی زندگی میں دوبارہ عمران خان کا انٹر ویو کرنے کے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا خیال ہے میں نے ان کا کافی انٹر ویو کر لیا ۔ انہوں نے کہاکہ عزت اور ذلت دینا والا فرش پر نہیں وہ اللہ کی ذات ہے ۔ جن لوگوں نے غلط باتیں کہیں ا نہوں نے اپنی اوقات دکھا دی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست سے پہلے گندگی کو صاف کرنے کی مہم چلانے کی ضرورت ہے کہ یہاں کس قسم کے لوگ سیاست میں آئیں کس طرح میڈیا اپنی ذمہ داری نبھائے ۔ انہوں نے سٹریٹ چلڈرن کے حقوق کیلئے خیبرپختوانخواہ حکومت سے مل کر کام کرنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میرا کبھی کسی حکومت یا سیاسی جماعت کے ساتھ اس کے لئے الحاق نہیں تھا ،چائلڈ لیبر اور چائلڈ پروٹیکشن میرا زندگی کی کمٹمنٹ ہے ،مجھے یقین ہے کہ لوگ میرا حصہ بنیں گے اگر حکومتیں چاہیں کہ انہوں نے میرا ہاتھ بٹانا ہے تو میں انہیں خوش آمدید کہوں گی ۔ انہوں نے سکیورٹی تھرٹ کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ میں پٹھان ہوں جان دینا بھی آتا ہے اور لڑنا بھی آتا ہے ۔ کچھ لوگ سمجھ رہے تھے کہ ڈرائیں گے ، دھمکائیں گے ۔ کچھ نے یہاں تک کہا کہ آپ خاتون ہیں خاموش ہو جائیں اور یہ کلچر ہے لیکن جب کوئی بے گناہ ہو اور حق پر ہو تو وہ کیوں خاموش رہے ۔ انہوں نے کہاکہ میں اپنی ماں کی گود میں واپس آئی ہوں او رماں کے آنگن میں ہی مرنا چاہیے ۔ انہوں نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں سے پیسے لینے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے کسی رہنما سے کوئی فلیٹ یا پیسے نہیں لئے اگر ایسا ہے تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ میں فیصل واڈا اور انکی فیملی کی شکر گزار ہوں جنہوں نے ہمیشہ خوش آمدید کہا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…