ممبئی (نیوز ڈیسک ) بالی ووڈ کنگ خان نے کہا ہے کہ میں کاجول کو صرف دوست کہہ کر مخاطب نہیں کرسکتا، ہم دونوں کے درمیان پیار، خیال رکھنے اور حقیقی خواہش موجود ہے۔ اپنی فلم ’دل والے‘ کے نئے سانگ کے ریلیز ہونے کے موقع پر شاہ رخ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اور کاجول ایک دوسرے سے بہت قریب ہیں۔ شاہ رخ نے کہا کہ کاجول اور میں ایک دوسرے کے بہت ہی قریبی دوست ہیں جس کے باعث مجھے کاجول کو صرف دوست کہتے ہوئے کافی عجیب لگتا ہے، ہم نے 21 یا 22 سال پہلے اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا اور اس وجہ سے ہم ایک دوسرے کے ساتھ خوش رہتے ہیں۔ شاہ رخ نے کہا کہ میں کاجول سے جب بھی ملتا ہوں مجھے اجنبیت محسوس نہیں ہوتی اور وہ کاجول کےلئے ہمیشہ اچھی دعائیں کرتے ہیں۔ فلم ’دل والے‘ کا پہلا گانا شاہ رخ کےساتھ کاجول، ورن دھون اور کریتی سنن نے لانچ کیا۔ روہت شیٹی کی ہدایت میں بنی فلم ’دل والے‘ 18 دسمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائےگی۔
میں اور کاجول کافی قریب ہیں ، ہم دونوں میں پیار ہے، شاہ رخ خان
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ووزی ناں (Vozinha)
-
عامر خان کی اہلیہ گوری سپراٹ کتنے اثاثوں کی مالک ہیں؟
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی
-
دورانِ سروس وفات پانے والے ملازمین کے بچوں کے لیے بڑا فیصلہ
-
غیر ملکی خواتین سے اجتماعی زیادتی، 3 ملزمان کا ڈی این اے میچ کر گیا
-
23 سال سے مجھے ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، کرسٹیانو رونالڈو
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں بڑی کمی، بیٹریاں اور انورٹرز بھی سستے ہوگئے
-
تیل کی قیمت میں 26 سالوں میں سب سے بڑی کمی
-
سعودی عرب جانے والے افراد کیلئے خوشخبری
-
عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں مزید گر گئیں
-
راولپنڈی کے 150 سال پرانے کیس میں 3 گرفتاریاں، ملزمان کا 4 روزہ ریمانڈ حاصل
-
بچوں کے لیے نادرا جووینائل کارڈ بنوانے کا آسان طریقہ کار جانیے
-
تمھارے لیے کماتا ہوں، میری خواہش پوری کرو؛ بہو نے ناجائز مطالبے پر سسر کوہلاک کردیا
-
صحت کارڈ سے کینسر اور کارڈیک سرجری کا علاج ختم



















































