اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ میاں صاحب کا پتہ نہیں کب خودکشی کرلیں پتہ نہیں حکومت مدت پوری کرتی بھی ہے یا نہیں ، پاکستان کے پاس سب سے زیادہ یوتھ فورس ہے۔ خیبر پختونخوا پورے پاکستان کیلئے رول ماڈل ہوگاایک سال بعد ہمیں انتخابی مہم کی ضرورت نہیں ہوگی۔کلین اینڈ گرین رضا کارفورس کا افتتاح کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ 19 سال سیاست کی ، پاکستان کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جو میں نے نہ دیکھا ہولیکن مجھے پاکستان کے شہروں اور دیہاتوں میں گندگی دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ یورپ میں جب کرکٹ کھیلتا تھا تو وہاں کہیں بھی گندگی نہیں ہوتی تھی۔گندہ پانی پینے کی وجہ سے ہرسال پاکستان میں 2 لاکھ بچے مرجاتے ہیں،صفائی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔