اسلام آباد(ٹی وی رپورٹ )اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کے نتائج آنے کے بعد تحریک انصاف نے مئیر لانے کے لیے متحرک ہو گئی ہے جس کے لیے پی ٹی آئی نے اسلام آباد میں اپنا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا ہےجس میں تحریک انصاف کے نو منتخب چئیر مین اور وائس چئیر مین شریک ہوں گے جبکہ اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے . اجلاس میں مئیرشپ کے لیے کسی ایک نام کا نام چنا جائیگا۔