لندن (نیوز ڈیسک)وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ ن کو بہت کامیابی ملی ہے،جیتنے والے 90فیصد آزاد امیدوار بھی ہمارے ہی ہیں۔لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ نون لیگ نے کئی حلقوں میں ٹکٹ نہ دے کر غلطی کی، ٹکٹ دیتے تو شیر کی سیٹیں دو گنا ہو تیں،اتنی تعداد میں آزاد امیدوار کامیاب نہ ہوتے۔ان کا کہناتھا کہ بلدیاتی انتخابات میں اسلام آباد کے بہت سے حلقے کھلے چھوڑدیے،ایسا نہ کرتے تو مسلم لیگ ن کی کامیابی کا تناسب اور زیادہ ہوتا۔دوسری جانب مریم نواز شریف نے اپنے ایک ٹویٹ میں انتخابی نتائج کے بارے میں لکھتے ہوئے کہا ہے کہ الحمدللہ ایک فیصلہ کن جیت۔