جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارت کی پاکستان میں مداخلت ،مودی سرکارکویہ بات تسلیم کرنی ہوگی ،نوازشریف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس:(نیوزڈیسک)وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان پر امن ہمسائیگی چاہتا ہے جس کے لیے بھارت سے مذاکرات کو تیار ہیں تاہم ہمیں پاکستان میں دہشت گردی اوربھارتی مداخلت پرشدید تحفظات ہیں جسے بھارت کو تسلیم کرنا ہوگا۔وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان پیرس میں ہونے والی ماحولیاتی کانفرنس کے موقع پر غیر رسمی ملاقات ہوئی جس میں ایک صوفے پر بیٹھ کر دونوں وزرائے اعظم نے خوشگوار موڈ میں بات چیت کی اور ایک دوسرے کا حال احوال پوچھتے رہے۔

http://www.express.pk/wp-content/uploads/2015/11/Nawaz-modi.jpg

بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ نریندری مودی سے خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی تاہم اچھا نہیں لگتا کہ سب کو بتاؤں مودی سے کیا بات ہوئی اس لیے ہماری آپس میں جو گفتگو ہوئی اس پرتبصرہ نہیں کرناچاہتا۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کےدوران سب ملاقاتوں میں اچھی باتیں ہوئی ہیں، برطانوی وزیراعظم اور افغان صدر کے ساتھ سہ طرفہ گفتگو بھی ہوئی ۔وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ سب ممالک کو مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کا راستہ اختیار کرنا چاہیے، ہمیں اپنے معاملات کو اچھے انداز میں آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے حوالے سے اپنی پالیسی پرنظرثانی کرے، پاکستان پر امن ہمسائیگی چاہتا ہے اور بھارت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں دہشت گردی اوربھارت کی مداخلت پرشدید تحفظات ہیں لہٰذا بھارت کوپاکستان کے تحفظات تسلیم کرنا ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…