جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اسلام آباد میں تاریخ کے پہلے بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ شروع ہو گئی ہے۔سرکاری ریڈیو کے مطابق اسلام آباد کی50 یونین کونسلوں میں پولنگ کا عمل صبح سات سے شام ساڑھے پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گا۔الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ایک کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔دارالحکومت میں ووٹرز کی کل تعداد چھ لاکھ 76 ہزار سے زائد بتائی گئی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق 2400 سے زائد امیدوار چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلرز کی نشستوں کے لیے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں تعطیل ہے جبکہ سرکاری دفاتر کے ملازمین کو دن دو بجے چھٹی دے دی جائیگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق سکیورٹی کی فراہمی کے لیے پولیس کی معاونت کے لئے فوج، رینجرز اور ایف سی کے جوان تعینات کیے گئے ہیں۔انتخابات کے موقع پر 625 فوجی جوانوں اور رینجرز کے 700 اہلکاروں کے علاوہ پولیس بھی تعینات کی جائے گی جبکہ امن وامان برقرار رکھنے میں ایف سی کے 1000 اہلکار بھی علاقے میں موجود ہیں۔حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر ایک رینجر اور 15 پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ حساس پولنگ اسٹیشن پر سات پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔الیکشن کمیشن کے مطابق فوج بھی سریع الحرکت فورس کے طور پر موجود رہے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…