منگل‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2026 

رنبیر کو بالی ووڈ میں ان کا کھویا ہوا مقام واپس مل گیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

ممبئی (نیوز ڈیسک )بالی لی وڈ میں ایک کے بعد ایک ناکام فلمیں دینے کے بعد کیا فلم ’تماشا‘ رنبیر کپور کے لیے ہٹ ثابت ہوگی؟فلم ’تماشا‘ کی کہانی ویڈ (رنبیر کپور) اور تارہ (دپیکا پڈوکون) نام کے دو لوگوں کے گرد گھومتی ہے جن کی ملاقات کورسیکا میں ہوتی ہے جہاں یہ ایک دوسرے سے اپنی پہنچان چھپاتے ہیں۔کہانی اس وقت دلچسپ موڑ لیتی ہے جب سالوں بعد قسمت ایک بار پھر ان دونوں کو ملواتی ہے۔امتیاز علی کی ہدایات میں بنی فلم ’تماشا‘ کو ساجد نڈیا والا نے پروڈیوس کیا ہے، آج فلم کی ریلیز کے بعد مداحوں کے پاس اس کے حوالے سے کہنے کو بہت کچھ ہے۔فلم کو کافی مثبت فیڈبیک ملا۔ان کا کہنا تھا ’فلم کو ضرور دیکھے، دل و دماغ کے درمیان جاری لڑائی پر بنائی گئی یہ فلم آج کے دور کی عکاسی ہے۔ان کے مطابق ’مجھے فلم بے حد پسند آئی، رنبیر اور دپیکا نے بہترین اداکاری کی۔انہیں لگتا ہے ’فلم تماشا عام کہانیوں جیسی نہیں اور یہی وجہ اسے الگ بناتی ہے۔کچھ نے فلم کے ہدایت کار امتیاز علی کی بھی کافی تعریف کی ’امتیاز علی نے فلم میں جادو کردکھایا، فلم تماشا کا سفر نہایت ایماندارانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔کچھ ٹویٹس پڑھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ رنبیر کو بالی ووڈ میں ان کا کھویا ہوا مقام واپس مل گیا۔اور دپیکا کے حوالے سے کچھ کا کہنا تھا کہ ایسا کیا ہے جو دپیکا پڈوکون نہیں کر سکتی؟فلم کو منفی ردعمل کا سامنا بھی کرنا پڑا۔انہوں نے فلم میں کی جانے والی ایک غلطی کو واضح کیا ’فلم میں دپیکا پاس پورٹ کے بغیر 7 دن کسی اور ملک میں رہی۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…