جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

بھارتی انتہاپسندی کیخلاف مہم میں پاکستانی فلم سازبھی شریک

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوزڈیسک) بھارت میں بڑھتی انتہاپسندی کیخلاف ایوارڈواپسی مہم میں بھارتی فنکاروں کے بعد اب پاکستانی فلمسازبھی شامل ہوگئے ہیں ، پچھلے برس بھارت میں اعزازپانیوالے خالدحسن نے ایوارڈواپس کردیاہے۔دہلی فلم فیسٹیول میںاپنی فلم ہوٹل پر گزشتہ برس ایوارڈ لینے والے پاکستانی ڈائریکٹر خالد حسن خان نے بھارت کی جانب سے دیاگیاایوارڈبالی ووڈاسٹارکودھمکیاں ملنے پرواپس کیا۔خالد حسن خان کا کہنا تھا کہ آزادی اظہاربہت اہم ہے،ایوارڈ کا کیا ہے ؟ یہ تو پھر جیتاجاسکتاہے۔بھارت میں لبرل دانشورکیقتل اورمسلمان کوگائیکاگوشت کھانے کے جھوٹے الزام میں موت کے گھاٹ اتارنے پر مختلف حلقوں کی جانب سے ایوارڈواپسی کی مہم چلائی جارہی ہے،جس میں درجنوں شاعر،فنکار،دانش ورہی نہیں سائنسدان بھی شریک ہیں۔مودی سرکارکے دورمیں بڑھتی اس انتہاپسندی کے خلاف شاہ رخ خان اورعامر خان نے بھی آوازبلندکی ہے،بالی ووڈکے مسلم اداکاروں کی جانب سے اس تنقیدپرانتہاپسندحلقوں نے انہیں پاکستان کاایجنٹ قراردیاہے اورحدیہ ہے کہ عامرخان کو تھپر مارنے والے کیلیے ایک لاکھ روپے انعام کااعلان کیاہے۔اس صورتحال میں خالدحسن خان نے کہا کہ ایوارڈکل بھی جیتاجاسکتاہے مگرآزادی اظہاربہت اہم ہے،پاکستانی فلمسازکی جانب سے ایوارڈکی واپسی نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کے بانی کوآگ بگولاکردیاہے۔رام کشورپراچہ نے خالد حسن کے اس اقدام کوبھارت کی توہین قراردیا ہے اورکہاہے کہ بھارت کایہ مسئلہ پاکستان میں حل ہویہ انہیں برداشت نہیں۔ تجزیہ کاروں کاکہناہے کہ رام کشورجیسے لوگ جب تک انتہاپسندی کی حمایت کریں گے،بھارت کی دنیامیں ایسے ہی جگ ہنسائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…