اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان میں ای کامرس فریم ورک جلد نافذ کیاجائیگا، خرم دستگیر

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں ای کامرس کا فریم ورک جلد نافذ کر دیا جائے گا جس سے بین الاقوامی ہائی ٹیک کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی۔ملکی سافٹ ویئر کی ایکسپورٹ سے حاصل ہونیوالی آمدنی کو بین الاقوامی ترسیل زر کی کمپنیوں سے پاکستان لانے میں مدد حاصل ہو گی، اس سلسلے میں وزارت تجارت، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سٹیٹ بینک کے افسران پر مشتمل ٹاسک فورس قائم کر دی گئی ہے جو انتہائی قلیل مدت میں اس فریم ورک پر اپنی سفارشات پیش کرے گی جسے ا?ئندہ ماہ حتمی شکل دے دی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر نے الیکٹرونک کامرس کے فریم کی تیاری کے لیے وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمن کے ہمراہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، ای کامرس فریم ورک میں کنزیومر رائٹس، تنازعات کے حل، آن لائن اسٹورز اور سپلائی چین کے قیام، آن لائن آرڈر کا تحفظ اور ترسیل زر کی گارنٹی سے متعلق ہدایات شامل ہوں گی، اس سلسلے میں مستقبل میں مناسب قانون سازی بھی کی جائے گی۔ایک اندازے کے مطابق پاکستان پاکستان میں ایک لاکھ سے زائد نوجوان انفارمیشن ٹیکنالوجی سروسز کی آن لائن ایکسپورٹ کی چھوٹی اور درمیانی صنعت سے وابستہ ہیں جنھیں بیرون ممالک سے اپنی آمدن منگوانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے، ای کامرس فریم ورک کے اجرا سے بین الاقوامی ترسیل زر کی کمپنیاں پاکستان میں اپنا کاروبار شروع کر سکیں گی اورترسیل زر میں آنے والے مسائل کے خاتمے سے زیادہ سے زیادہ نوجوان سروسز ایکسپورٹ کا کاروبار شروع کر سکیں گے اور پے پال، ای بے، ایمیزون، علی بابا جیسی بین الاقوامی ای کامرس کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں گی،آئندہ ماہ نیروبی میںڈبلیو ٹی او اجلاس میں بھی عالمی ای کامرس پر گفت وشنید کی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…