پیر‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2025 

نندی پورپاورہاﺅس کوبندکردیاگیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)نندی پورپاﺅرپراجیکٹ جوکہ ان دنوں ایک معمہ بناہواہے اوراس کواب ایک اورغیرملکی کمپنی کے حوالے کردیاگیاہے لیکن اب نندی پور پاور ہاﺅس فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا، 425 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی کے ذرائع کے مطابق انجینئرز خرابی دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق نندی پور پاور ہاﺅس ایک بار پھر فنی خرابی کی وجہ سے بند ہو گیا ہے اور 425 میگاواٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، 12 گھنٹے بعد بھی خرابی دور نہ ہو سکی۔انتہائی معتبرذرائع کا کہنا ہے کہ بوائلر میں خرابی آئی ہے۔ چیف انجینئر نندی پور طارق بھٹی کے مطابق خرابی معمول کی بات ہے جسے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اگلے چند گھنٹے میں پلانٹ ٹھیک ہو جائے گا اوربجلی کی پیداور بحال ہو جائے گی۔واضح رہے کہ اپوزیشن نے اس وقت نندی پورپاورپراجیکٹ پرکئی سوالات اٹھارکھے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…